کسی بھی شہری  سے ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی. ‘ طارق عزیز

وہاڑی( کرائم رپورٹر‘  تحصیل رپورٹر  ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد طارق عزیز کے زیر صدارت پولیس لائنز میں میں خصوصی دربار کا انعقاد کیا گیا. ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز نے کہا کہ ۔شہریوں کیساتھ برتاؤ میں اخلاق کو ہر دم ترجیح دیں،  کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی. .اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کی تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات دئیے.  ڈی پی او وہاڑی کا کہنا تھا کہ کہا کہ قابل, محنتی اور فرض شناس پولیس افسران اور جوان محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں.   ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز نے ریٹائرڈ ہونے والے   25 افسران و اہلکاران کو خصوصی گفٹ  ہیمپر دئیے دریں اثنا  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد طارق عزیز  کرائم میٹنگ  سے خطاب کر تے ہوئے محمد طارق عزیز کا کہنا تھا کہ  اشتہاریوںکے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے.   مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ٓ۔

ای پیپر دی نیشن