وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے” پورٹل ” کا افتتاح کیا۔
اس مو قع پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس “پورٹل” کا مقصد پاکستانی طلباء اور چینی ماہرین کے مابین تکنیکی روابط کا فروغ ہے، یہ پورٹل، پاکستانی طلباء اور چین میں پیشہ ورانہ کمیونٹی کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ یہ پورٹل جدید تحقیقی اختراعات اور دریافتوں کے ضمن میں معاونت فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ پورٹل پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا چار روزہ دورہ چین مکمل ہوگیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے آج صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس اہم ملاقات میں سی پیک، افغانستان سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے ۔وزیر اعظم عمران خان اور صدر شی کی جن پنگ کی ملاقات ختم ہو گئ ہے اور وزیر اعظم پاکستان روانگی کیلئےائرپورٹ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں