ملک میں کوروناسے مزید30افرادجاں بحق،4ہزارسے زائدمیں وائرس کی تشخیص

Feb 06, 2022 | 19:04

ویب ڈیسک

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید تیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ چار ہزار آٹھ سو چوہتر افراد میں اِس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز چھپن ہزار اکاون افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ چھ نو فیصد رہی۔کورونا کے ایک ہزار چھ سو اکیاسی مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزیدخبریں