بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز نے کلیئر نس آپریشن کے دوران بیس دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ بدھ کی شام دہشتگردوں نے نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے جوفورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔نوشکی میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں نو دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک افسر سمیت چار فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔پنجگور میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سکیورٹی فورسز نے آٹھ دہشتگردوں کو مار دیا ۔گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران پنجگور میں کلیئرنس آپریشن میں پانچ فوجی اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔ادھر کیچ کے علاقے BALGATARمیں بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی میں تین دہشتگردمارے گئے۔