اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچا دے گا اور سدا بہار تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی قوت فراہم کرے گا۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی دوستانہ ہیں اور اب کھیل اور ثقافت میں بھی قریبی تعاون کی طرف جا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022کی شاندار افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کی موجودگی چین کے ساتھ پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا اظہار ہے۔