پی ایس ایل7: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 178 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 178 رنز کا ہدف دے دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد نے مقررہ20 اوورز میں6  وکٹوں پر 177 رنز بنائے، پال اسٹرلنگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسلام آباد کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اور اپنر ایلیکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ کے درمیان 66 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔تاہم ہیلز 21 گیندوں پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اسلام آباد کو دوسرا نقصان سیٹ بیٹر پال اسٹرلنگ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 39 رنز بناکر پویلین لوٹے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان شاداب خان اور کولن منرو کے درمیان 55 رنز کی شراکت بنی جس نے ٹیم کا مجموعی اسکور 130 رنز تک پہنچایا تاہم شاداب 19 گیندوں پر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ  منرو 33 اور آصف علی 10 رنز بناسکے جبکہ اعظم خان اور فہیم اشرف رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، کرس جارڈن اور عثمان شنواری ٹیم کا حصہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن