لاہور(کامرس رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ کل دنیا بھر میں ہرزندہ ضمیرانسان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوامی اجتماعات میںکشمیریوں کے استصواب رائے کے حق میں فیصلہ سنایا گیا۔ بھارت انسانیت کاباغی اور بیگناہ کشمیریوں کاقاتل ہے۔ ہزاروں کشمیریوں کی شہادت سے انتہا پسند اور متعصب بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہوا۔ مقتدر قوتوں کوبھارت اورمودی سرکار کی لگام کھینچنا ہوگی۔ نڈر کشمیری نوجوانوں کا اپنے خون سے تحریک آزادی کی تاریخ جبکہ مودی سرکار کے کالے کرتوت رقم کرناقابل قدراورقابل رشک ہے۔بھارتی اور اسرائیلی حکمران بندوق ، بارود سے کشمیریوں اورفلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کوکچلنے کاخیال دل سے نکال دیں۔وہ کشمیری اورپشاورپولیس لائنز کے شہداء کیلئے اجتماعی دعا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ مقبوضہ کشمیرمیں کشت وخون پر عالمی ضمیر کا آنکھیں موندے رکھناشرمناک ہے۔معصوم کشمیریوں کوکس گناہ کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے۔ کشمیری اورفلسطینی شہیدوں کے جنازوں میں شریک مجاہدوں کے صادق جذبوں کودیکھتے ہوئے بھارتی اورسرائیلی ایوانوں میں بھونچال آجاتا ہے۔ جوسرزمین شہیدوں کے لہوسے سیراب ہوتی ہے اسے کوئی دشمن بنجر اوریرغمال نہیں بناسکتا۔ سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کی قربانی رنگ لے آئی اورشدت پسندوں کوشکست فاش ہوئی۔ سانحہ اے پی ایس کے شہیدوںکے روشن چہروں کوہرگزفراموش نہیں کیاجاسکتا۔ شہیدوں نے اپنے بیش قیمت اورمقدس خون سے تحریک آزادی کو توانا کردیا۔ ابھی ایک شہید سپردخاک نہیںہوتا تودس نہتے کشمیری سینہ تان کربھارتی درندوں کے مدمقابل کھڑے ہوجاتے ہیں۔ بھارتی اوراسرائیلی فوج کی گولیاںختم ہوجائیں گی مگرکشمیریوں اورفلسطینیوں کاجذبہ آزادی ماندنہیںپڑے گا۔عنقریب بھارتی ظلمت کی تاریک شب ڈھل جائے گی اورکشمیر کی وادیوں میں آزادی کاسورج طلوع ہوگا۔
ہرزندہ ضمیرانسان نے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا: شوکت ورک
Feb 06, 2023