ازمیر ٹاؤن میں چھت زمین بوس ہونے سے ہلاکتیں 4 ہو گئیں


لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقے ازمیر ٹائون میں گھر میں گیس پائپ لائن پھٹنے اور چھت زمین بوس ہونے سے ملبے تلے دب کرہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4ہوگئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین مزید لاشیں ملبے تلے سے نکال لی ہیں۔ چو ہنگ کے علاقے ازمیر ٹائون، ایچ  1 بلاک میں سردار طیب ڈوگر ایڈووکیٹ کے گھر میں گیس پائپ پھٹنے سے زور دار دھماکے ہوا اور گھر کی چھت گر گئی۔ جس سے 5 افراد 50 سالہ سردار طیب ڈوگر ایڈووکیٹ، 34 سالہ محمد اسلم، 78 سالہ سردار عارف ڈوگر اور دو کمسن گھریلو ملازم بچیاں 14 سالہ آمنہ اور 12 سالہ شگفتہ رانی ملبے تلے دب گئے تھے۔ ریسکیو1122اور دیگر امداد ی ٹیموں نے 50 سالہ سردار طیب ڈوگر ایڈووکیٹ کی لاش ہفتے کے روز ملبے تلے سے نکال لی تھی جبکہ 34 سالہ محمد اسلم کو زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ تین افراد78 سالہ عارف ڈوگر، 14 سالہ آمنہ اور 12 سالہ شگفتہ کی لاشیں ملبے تلے سے نکال لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن