نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے قلعہ احمد نارووال میں نئے نادرا آفس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز دور میں رشوت لیتے ہوئے سرکاری افسران کی ٹانگیں کانپتی تھیں۔ گزشتہ دور میں پنجاب کے ہر دفتر میں رشوت کی دکانیں کھل گئیں۔ پنجاب کے لوگوں کا بدترین استحصال کیا گیا۔ بزدار نکلا تو اسے بٹھا دیا گیا جس کو عمران خان سب سے بڑا ڈاکو کہا تھا۔ یہ پنجاب کے لوگوں سے عمران خان نے انتقام نہیں لیا۔ عمران اب کس منہ سے پنجاب کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے گا۔ سازش کے ذریعے 2018ء میں اناڑی کو پاکستان کی کنجیاں دے دی گئیں۔ عمران خان کو حماقت کا عالمی ایوارڈ ملنا چاہیے۔ عمران نے اپنے ہاتھوں سے دو صوبائی اسمبلیاں ختم کرنے کی حماقت کی۔