غبارہ گرانے پرامریکہ کو ضروری جواب  دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: چین

Feb 06, 2023


بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے چین کو اپنے غبارے پر حملہ کرنے کے لیے امریکہ کی طرف سے طاقت کے استعمال پر شدید عدم اطمینان اور اعتراض ہے۔ بیجنگ نے پینٹاگون کی جانب سے ایک چینی غبارے کو مار گرانے کے فیصلے پر بھی تنقید کی اورکہا امریکہ کی طرف سے زیادہ سے زیادہ رد عمل اور بین الاقوامی طرز عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا چین مزید ضروری ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزیدخبریں