کوئٹہ میں عوام بدامنی پھیلانے والوں کو برداشت نہیں کریں گے: وزیراعلیٰ  


لاہور (سپورٹس رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے آج کسی ٹیم کی نہیں بلکہ پاکستان، بلوچستان اور کشمیر کاز کی فتح ہوئی ہے۔ نجم سیٹھی سے گزارش کروں گا کہ کوئٹہ میں بڑے میچز کا انعقاد کروائیں۔ بگٹی کرکٹ گرائونڈ کوئٹہ میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام اب بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ اب بلوچستان میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔ قومی کھلاڑیوں کا بین الاقوامی میچز پر کوئٹہ کے میچ کو ترجیح دینے پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر فرد جذبہ حب الوطنی سے سرشار نظر آیا۔ پولیس، محکمہ داخلہ، انتظامیہ اور ایف سی کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...