اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں ہونے والے حالیہ مظاہروں میں گرفتار افراد سمیت ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قیدیوں کے لیے معافی کی استدعا عدلیہ کی جانب سے کی گئی۔ معاف کیے جانے والے قیدیوں میں حالیہ مظاہروں میں گرفتار متعدد مظاہرین بھی شامل ہیں۔ دوہری شہریت والے قیدی شامل نہیں ہیں۔ رہبر اعلیٰ کی جانب سے غیر ملکی ایجنسیوں اور ایران مخالف گروپوں کے لیے جاسوسی کرنے والے ملزموں کو بھی معافی نہیں دی گئی۔