کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، فضل الرحمن 


اسلام آباد(نا مہ نگار)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جمیعت علمائے اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا ہر برس 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانا کشمیر کاز کے بارے میں ہماری مستقل پالیسی کی عکاس ہے پاکستان کشمیریوں کی اس وقت تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے سے آزادی کے اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر لیتے،کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گیں،عالمی برادری کو بھارت پر کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینا چاہیئے، دلوانے کیلئے زور دینا چاہئے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن