ٹائٹل کا کامیاب دفاع‘پاکستان ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن بن گیا

Feb 06, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن بن گیا۔ باکسرعثمان وزیر نے اپنے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ باکسر عثمان وزیر نے ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن میں کامیابی حاصل کر لی۔ ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو شکست دی۔10 راونڈ پر مشتمل ٹائٹل فائٹ کے ساتویں راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آوٹ کیا اور عثمان وزیر اب تک تمام 10 انٹرنیشنل فائٹس جیت کر ناقابل شکست ہیں۔ باکسرعثمان وزیر نے اپنی فتح سانحہ پشاور کے شہدا کے نام کر دی۔ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی مادر وطن کیلئے قربانیوں پر ہمیں فخر ہے اور میری کامیابی کیلئے دعا کرنے پر پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں۔ میں چاہتا ہوں ہمارا پاکستان ہمیشہ دہشت گردی سے دور اور خوش حال رہے، ہم سب نے مل کر اپنے ملک کو بہتر کرنا ہے۔ دبئی میں منعقدہ باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد ثاقب نے بھی اپنی فائٹ جیت لی۔ نوجوان باکسر ثاقب خان نے ایرانی حریف کو تیسریراؤنڈ میں ناک آوٹ کر دیا۔

مزیدخبریں