لاہور (نمائندہ خصوصی) کشمیریوں کے حقوق کے علمبردار آبروئے صحافت مجید نظامی مرحوم کا ایک تقریب کے دوران کہنا تھا پرویز مشرف سے لاکھ اختلافات لیکن کشمیر کے معاملے پر پرویز مشرف ایک کمانڈو ہیں اور کشمیر کی حد تک میں مشرف کو ایک کمانڈو مانتا ہوں۔ یاد رہے مجید نظامی کا پاکستان اور عالمی سطح پر کردار ہمیشہ ہی واضح رہا اور وہ پاکستان کے حکمرانوں کا کشمیر کے حوالے سے ضمیر جھنجھوڑتے رہے۔ ان کا کہنا تھا قائداعظم کا یہ بھی کہنا تھا بزور بازو کشمیر حاصل کرنا پڑے تو ہمیں حاصل کرنا چاہئے۔ مجید نظامی مرحوم نے ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی کے مشن کے طور پر گزاری اور نوائے وقت کی پالیسی میں کشمیر ایک اہم جزو قرار دیا۔
مجید نظامی اختلافات کے باوجود مشرف کو کشمیر معاملے پر کمانڈو مانتے تھے
Feb 06, 2023