اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حمایت کے بھرپور عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ حمایت کے مکمل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشتگردی جاری ہے لیکن اس سے کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو کم نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کئے جانے والے استصواب رائے کے اپنے وعدے کو پورا کرے۔