پشاور:سرکاری املاک ،حساس مقامات کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کرانیکا فیصلہ


پشاور(بیورورپورٹ)پشاور پولیس نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں سرکاری املاک اور حساس مقامات کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔موجودہ سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی سی پی او محمد اعجاز خان کی سربراہی میں پولیس لائن میں اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی کوارڈی نیشن ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق، کمانڈنٹ کیمپس تجمل خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز رحیم حسین، ایس پی سکیورٹی عتیق شاہ، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔خصوصی اجلاس کے دوران  موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا، سی سی پی او محمد اعجاز خان نے کہا کہ تمام سرکاری املاک،اہم عمارتوں اور حساس مقامات کا ازسر نو سکیورٹی آڈٹ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سی سی پی او محمد اعجاز خان نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، سنیپ چیکنگ، سپیشل ناکہ بندیوں سمیت ہیومن انٹیلی جنس کو مزید فعال کیا جائے شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کی خاطر ٹیم ورک کرکے ایک دوسرے کیساتھ کوارڈینشن کو مزید مربوط بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن