ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میںضعیف العمر خاتون نے اپنی 100ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ لکڑ منڈی کے صوفی محمد رمضان مغل کی بیوہ مریم بی بی 5 فروری 1923ء میں فیصل آباد کے گائوں جہانگیر کلاں میں پیدا ہوئی تھی۔ مریم بی بی نے آج اپنی زندگی کے سالوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔ سالگرہ کا اہتمام اس کے بیٹوں بیٹیوں اور پوتے پوتیوں نے کیا۔ تقریب میں نہ صرف اس کے دو بیٹوں چار بیٹیوں اور 66 پوتوں پوتیوں پڑپوتیوں نواسے نواسیوں پڑنواسیوں نے شرکت کی۔
ماموں کانجن: خاتون نے اپنی 100 ویں سالگرہ منائی
Feb 06, 2023