نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ سکیم کو بند کرنے پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقلیتی برادریوں کے طلباء کی زندگی کو مزید مشکل بنا رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی چدمبرم نے ایک بیان کہا کہ رواں ہفتے کے شروع میں اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا تھا کہ چونکہ مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ سکیم اعلیٰ تعلیم کے لیے مختلف فیلوشپ سکیموں سے ملتی جلتی سکیم ہے۔ اس لئے حکومت نے 2022-23ء اس سکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ حکومت کھلے عام اپنی اقلیت دشمن پالیسی کو ایسے دکھا رہی ہے جیسے یہ اعزاز کا نشان ہو۔
مودی سرکار کا مولانا آزاد فیلوشپ سکیم بند کرنے کا فیصلہ: اقلیت دشمنی ہے: چدمبرم
Feb 06, 2023