پشاور(بیورورپورٹ)ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے جنوری کے مہینے کے لئے دیا گیا ٹیکس کلیکشن کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا ۔ آر ٹی او پشاور کو گزشتہ ماہ کیلئے 15 ارب 86 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرانے کا ہدف دیا گیا تھا جو جنوری 2022 ء کے ٹارگٹ سے 65 فیصد زیادہ تھا ۔ آر ٹی او کے افسران اور عملے نے نہایت محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لا کر یہ ہدف حاصل کیا اور مجموعی طور پر 16 ارب سو کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا جو افسران اور ملازمین کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ چیف کمشنر عقیل احمد صدیقی نے افسران کو شاباش دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ فروری کے مہینے میں بھی اسی جذبے کے ساتھ دن رات محنت کر کے اپنا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ یاد رہے کہ 26 جنوری کو چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے بھی آر ٹی او پشاور کا خصوصی دورہ کیا تھا اور آر ٹی او کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا تھا اور سراہا تھا ۔
15 ارب 86 کروڑ روپے وصول،ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے جنوری کاہدف حاصل کر لیا
Feb 06, 2023