بیجنگ (شِنہوا) فچ ریٹنگز کے مطابق طلب میں اضافے، خام مال کی کم لاگت اور ہوا سے بجلی کی پیداوار پر کم اثرات کے سبب چین 2023 کے دوران قابل تجدید توانائی کی تنصیب میں اضافہ جاری رکھے گا۔ فچ ریٹنگز کے مطابق چین کی بڑی سرکاری بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں ملک کی توانائی منتقلی کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اور قابل تجدید توانائی میں سب سے بڑی سرمایہ کار ہیں۔ کمپنیوں کی جانب سے فعال بولی 2023 میں نئی تنصیبات کے لئے اچھی علامت ہے۔ فچ ریٹنگز نے ونڈ پاور بارے معلومات فراہم کرنے والے ادارے ونڈ مینگو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2021 کے 60 گیگاواٹ کے مقابلے میں 2022 کے دوران 87 گیگاواٹ کی صلاحیت کیحامل کل 446 ونڈ پاور منصوبوں کے لئے آلات کی بولی مکمل کی گئی۔ فچ ریٹنگز کے مطابق چین میں ہوا اور شمسی توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت میں گزشتہ برس کی نسبت 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔