بھوپال (این این آئی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 16 سالہ لڑکے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھاس کاٹنے والے تیز دھار درانتی سے 58 سالہ خاتون کو قتل کردیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان اس گھر میں ٹی وی دیکھنے آتا تھا اور دو سال قبل خاتون نے گھر سے موبائل غائب ہونے پر اسی نوجوان پر چوری کا الزام بھی عائد کیا تھا جس پر دونوں خاندانوں میں کافی جھگڑا بھی ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر اور بیٹا کسی کام سے شہر سے باہر گئے ہوئے تھے، ملزم اسی موقع کی تاک میں تھا، وہ گھر میں کسی بہانے سے داخل ہوا اور خاتون کے منہ پر پلاسٹک کی تھیلی چڑھا کر دم گھونٹ دیا، جب خاتون نیم مردہ حالت میں چلی گئیں تو نوجوان خاتون کو گھسیٹتا ہوا گھر کے اندرونی حصے میں لے گیا اور زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔