اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کے مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیتی پیغامات مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔دریں اثناء وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔