کل سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے چالان ہونگے : سی ٹی او


لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کی زیر صدارت شہید احمد مبین لائنز مناواں میں ٹریفک افسران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان کی شرکت، ڈی ایس پی منیز ہاشمی، ڈی ایس پی کامل علی، ڈی ایس پی اشفاق احمد سمیت تمام سرکل افسران، سیکٹر انچارجز، لائسنسنگ سٹاف،  ٹکٹنگ سٹاف، دفاتری عملہ اور 3 ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز،  ٹریفک اسسٹنٹس، لیڈی وارڈنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ٹی او لاہور نے ٹریفک افسران کو اپنی ترجیحات بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ میرے دفتر درباری کلچر نہیں ہوگا، اوپن ڈور پالیسی اور روٹیشن پالیسی ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، تمام وارڈنز کو ٹرانسفر پوسٹنگ میں مساوی مواقع  میسرہوںگے۔ کسی بھی افسر و اہلکار کو سفارش کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی، باہمی تبادلوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ ویلفیئر کمیٹی وارڈنز پر مشتمل ہوگی۔ وارڈنز کی خوشی غمی، چھٹی، تکالیف کا مکمل ازالہ کیا جائیگا۔ روزانہ 35 اور ہر ہفتے 10 بہترین وارڈنز کو انعامات دئیے جائیں۔ وارڈنز کو چالان کارکردگی پر ہرگز جانچا نہیں جائیگا۔ لائسنسنگ دفاتر میں کرپشن اور ٹاؤٹ مافیا ہرگز برداشت نہیں۔ جلد ٹریفک بہاؤ میں خلل کا باعث بننے والی روکاٹوں کی نشاندہی اور ان کے فوری خاتمے کیلئے ٹرپل ون کی طرز پر ایکشن ایبل انفارمیشن سافٹ وئیر تیار کیا جائیگا۔ٹریفک انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنائیں گے۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کروانا حادثات کا سبب بنتا ہے، پچھلے سال 462 شہری ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بنے، جن میں 260 افراد موٹرسائیکلسٹ تھے، ان میں 222 شہری ہیڈانجری کے باعث جاں بحق ہوئے، لہذا  7 فروری سے کوئی بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار نظر نہ آئے، سیٹ بیلٹ اور لین لائن پر سختی سے پابندی کروائی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...