فیروز والہ( نامہ نگار) سرکل پولیس نے قتل ، ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث مفرور پانچ اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا۔پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے انچارج مظہرحسین شاہ نے دیگر عملے کے ہمراہ چھاپہ مار کر ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث مفرور علی حسن اور فیصل کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ شرقپورپولیس نے چند ماہ قبل اغوا کے بعد قتل ہونے والے محمد سلیم کے مقدمہ میں ملوث مفرور اشتہاری عاصم ذوالفقار کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے محمد سلیم کو اغوا کرکے خانپور نہر کے قریب لاکر تصویر کو پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔