کشمیری بھارتی مظالم کا شکار‘ اقوام متحدہ کو خاموشی توڑنا ہو گی: یوسف رضا


ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کا یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے حقِ خود ارادیت کیلئے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بعد اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑرہے ہیں اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر پر خاموشی توڑنی ہو گی۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھارتی مظالم کا شکار ہیں ہم بھارت کی کشمیر میں جاریت کی مذمت کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن کشمیر یوں کے ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن