ٹریفک واڈنز کا بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ‘آزادی کے کتبے لہرائے 

لاہور(نامہ نگار) یوم کشمیر کے موقع پرٹریفک وارڈنز کی طرف سے مختلف چوکوں میں کشمیر کی آزادی کیلئے کتبے لہرا گئے اور گاڑیوں پر کشمیری جھنڈے لگا کر محبت کا اظہار کیا گیا، کشمیریوں کی آزادی کیلئے تمام ٹریفک سیکٹرز میں دعائیں کیں۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ آزادی کی جدوجہد میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری بھائیوں بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ یوم کشمیر منانے کا مقصد بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنا ہے، یوم کشمیر دراصل تجدید عہد کا دن ہے کہ کشمیر ہمارا ہے، علاوہ ازیں یوم کشمیر پر ریلیوں، جلسے جلوس اور پروگراموں کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کیا گیا تھا، 2 ایس پیز کی سربراہی میں 11 ڈی ایس پیز، 70 انسپکٹرز، 13 سو سے زائد وارڈنز تعینات رہے جبکہ شہر میں مجموعی طور پر 56 پروگرام منعقد ہوئے، سٹی ٹریفک پولیس نے 43 ریلیوں، 5 سمینارز،کانفرنس، 1 احتجاجی کیمپ اور احتجاجی مظاہرہ کو فول پروف ٹریفک انتظامات کئے گئے۔ کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیلئے بہترین ٹریفک انتظامات کئے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن