لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیراعجاز احمد ہاشمی نے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف سے ہماراان کی زندگی میں سیاسی اختلاف رہا۔ان کا مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت کو ہٹانے کا فیصلہ سیاسی قوتوں نے کبھی تسلیم نہیں کیا، مگر فوج میں ملکی دفاع کیلئے بھارت کے خلاف جنرل پرویز مشرف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ہم سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔