لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور الحاج قیصر امین بٹ القادری کی رہائش گاہ پر خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیؓ کے جشن ولادت کی مناسبت سے محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔ محفل نعت کی صدارت الحاج قیصر امین بٹ القادری نے کی جبکہ پیر سید عاصم گیلانی ، پیر سید محمد اسلم قادری ، ڈاکٹر شوکت ورک، مہد قیصر بٹ ، علامہ عبدالمصطفی چشتی مہمان خصوصی تھے۔ محفل نعت میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری امجد قادری نے کی ، سید ثقلین حیدر شاہ ، الحاج محمد سلیم ہاشمی ، کالم نگار مرزا رضوان اور عمر نقسبندی نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل نعت میں الحاج قیصر امین بٹ القادری نے حضرت علی المرتضیؓ کے جشن ولادت کی مناسبت سے 63 پونڈ وزنی کیک کاٹا۔ محفل نعت میں الحاج محمد سلیم بٹ ، وائس چیئرمین ملک محمد انور،حاجی شکیل چن ، محمد شاہد ، حبیب میاں ، تجمل انصاری ، مرزا حبیب جرال ، حافظ عدنان ، محمد شاہد ، رومی چوہدری سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی، اختتام پر بارگاہ خاتم النبین ؐ میں درودوسلام کے نذرانے پیش کئے گئے جبکہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ پیر سید محمد اسلم نقشبندی نے دعا کرائی ، حاضرین محفل میں خصوصی لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
قیصر امین بٹ کی رہائش گاہ پر جشن ولادت حضرت علی المرتضی ؓ تقریب
Feb 06, 2023