کاہنہ( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ عمران خان میں عدم برداشت ختم ہو چکا ہے۔ مارو یا مر جائو کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ ملک میں افراتفری ،شدت پسندی کو پھیلانا پی ٹی آئی کا فطری عمل ہے۔ ایسے گھٹیا سیاسی طرز عمل کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عمران نیازی نے پاکستانی عوام جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پسندی کو جنم دے چکی ہے جس کے آنے والے وقت میں خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ عمران نیازی کو چاہئے کہ جمہوری ملک میں جمہوریت پسند سیاست کو فروغ دے اور گالی گلوچ ،دھرنے اور لانگ مارچ کی سیاست کو ترک کر دے تاکہ ملک میں معیشت مظبوط ہو۔ ناکہ مزید ملک خطرے میں گھر جائے۔
عمران خان میں عدم برداشت ختم ،مارو یا مر جائو کی سیاست پر عمل پیرا ہے:خالد جوئیہ
Feb 06, 2023