لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کشمیر ڈے کے موقع کہا ہے کہ جدوجہد آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیاں ضرور رنگ لا ئیں گی۔انہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے یواین او کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو رکوائے۔ کشمیر کا پراناتشخص بحال ہوناچاہیے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی محاز پر حمایت جاری رکھے گی۔ہم کشمیرمیں بھارتی استبداد اور مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔