لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا ہے۔ مقبوضہ وادی جلد آزاد ہو گی۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وہ یوم یکجہتی کشمیر پر چیئرنگ کراس مال روڈ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لگائے گئے یکجہتی کیمپ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پرچودھری عاطف رفیق،نصیر احمد،چودھری محمد ریاض،ڈاکٹر احسن منظر،ریاض جٹ،مرزا ادریس،راؤ شجاعت،مسرت صدیقی،عائشہ غوری،ثاقب بٹ،شیخ روشن اقبال،حمزہ،سمیت جیالوں اور جیالیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پرجیالوں نے کشمیریوں کے حق آزادی کیلئے شدیدنعرے بازی بھی کی۔اسلم گل نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا پاکستانی قوم اور ریاست کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ ہے۔