فیروزالہ( نامہ نگار) میونسپل ٹائون کمیٹی فیروزوالہ کے چیف آفیسر طارق محمود سندھو نے صفائی کے نظام کا جائزہ لینے کیلئے رچنا ٹائون، پیپلز کالونی،فیروزوالہ اور دیگر علاقوں کو اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سلاٹر ہائوس فیروزوالہ میں قصابوں نے ذبح کرنے کیلئے جو جانور لائے تھے ان کا معیار چیک کیا اور سلاٹر ہائوس کے ضابطے کے مطابق انہیں درست پایا گیا۔ انہوں نے قصابوں کو ہدایت کی کہ وہ صحتمند جانور سلاٹر ہائوس لا کر ذبح کریں اور ان کے ضابطے کے مطابق اس کی فیس ادا کی جائے۔