سعودی عرب کے بعد امارات کابھی افغانستان میں سفارتخانہ بند 

Feb 06, 2023


ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا۔ یو اے ای کابل میں سفارتخانہ بند کرنے والا سعودی عرب کے بعد دوسرا خلیجی ملک ہے۔ سعودی عرب بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی افغانستان میں وقفے وقفے سے بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، بم دھماکوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ داعش نے ان میں سے بہت سے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی۔ گزشتہ روز بھی کابل کی شاہراہ 2 میں پشتونستان روڈ پر کار بم دھماکے میں کم از کم دو شہری زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں