لاہور (کلچرل رپورٹر) بُک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن اور سیکرٹری جنرل ایم سرور نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں کتاب میلے کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ یہ میلہ آج سے 9 فروری 2023ء دن جاری رہے گا۔ وقت صبح 9 سے 4 بجے تک ہو گا۔ لاہور کے معروف پبلشرز اس کتاب میلے میں شرکت کریں گے۔ کتاب میلے میں ہر موضوع (مذہب، تاریخ، فلسفہ، سائنس ، سیاست، نفسیات، شاعری، مزاح، آپ بیٹیاں، سوانح، سفرنامہ، صحت، تعلیم، تہذیب، ثقافت، فن اور تحقیق پر مبنی کتب شامل ہوں گی)۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار اکبر علی ڈوگر، سیکرٹری رائے عثمان رائے، نائب صدر سہیل شفیق ،فنانس سیکرٹری رانا علی اختر،مینٹینس افسر علی رضا اور کتاب میلے کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔