فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل فیروزوالا کے نائب صدر محمد اسلم بٹ نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری ہمارے بہن بھائی ہیں ہم دل وجان سے انہیں چاہتے ہیں۔ مودی سرکار کا آرایس ایس ایجنڈا پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے۔ اقوام عالم نے دیکھ لیا ہے کہ انڈیا ہیومن رائٹس کی شدید خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ کشمیر ی 7 دھائیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اب تک ہزاروں جانیں قربان کی جا چکی ہیں۔ اس جدوجہد میں پاکستانی عوام بھی ان کے ساتھ ہے۔ پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی کو کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے نہیں دے گی۔ وطن عزیز پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
مودی کا آرایس ایس ایجنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا: اسلم بٹ
Feb 06, 2023