صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی پنجاب کی عوام کابنیادی حق ہے:جاویداکرم 

لاہور(نیوزرپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے زیراہتمام کینسرکون 2023 میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرپرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل، ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمختاراعوان، فیکلٹی ممبران اورطلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ پرنسپل سمزپروفیسرفاروق افضل نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کویادگاری شیلڈبھی پیش کی۔پرنسپل سمزپروفیسرفاروق افضل نے اپنے خطاب میں کینسرکون 2023 کے اغراض و مقاصدپرروشنی ڈالی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاویداکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی بہترین کینسرکون 2023 کے انعقادپرانتظامیہ کو مبارکباددیتے ہیں۔ صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی پنجاب کی عوام کابنیادی حق ہے۔ کینسرکاعلاج متوسط گھرانوں کیلئے بہت مہنگاہوتاہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی عوام کو صحت کی ہرقسم کی سہولت فراہم کرناچاہتے ہیں۔ نگران وزیراعلی نے عوام دوست سوچ کے پیش نظرہی کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کوپرائمری انجیوپلاسٹی کی 24/7 سہولت فراہم کی ہے۔ پنجاب میں اتائیوں کے خلاف جہادکاآغازکردیاگیاہے۔ پنجاب کی عوام کیلئے آسانیاں پیداکرناچاہتے ہیں۔ پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت پہلے صرف اشرافیہ کومیسر تھی۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے امراض قلب کے ہرمریض کوپرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کردی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن