گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مذہبی اسکالرپاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہدالراشدی صوبہ سندھ کے تین روزہ دورہ پرکراچی پہنچ گئے، جہاں وہ کراچی میرپور خاص اور دیگر مقامات پر مختلف دینی مدارس کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ جامعہ انوار القرآن آدم ٹائون میں علماکرام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کامسئلہ سال کے بعددن منانے سے نہیں بلکہ عالمی سطح پراس کے سنجیدہ اور محنت کرنے سے حل ہوگا اور تمام طبقات اور اداروں کو مل کے محنت کرنا ہوگی، انہوں نے علماکرام سے کہا کہ وہ دینی خدمات کے ساتھ ساتھ قومی معاملات میں بھی دلچسپی لیں اور اپنے کردارکوموثر بنانے کی کوشش کریں ،یہ بھی نئی نسل کے دین سے دورہونیکاایک سبب ہے۔
کشمیر کامسئلہ دن منانے سے نہیں محنت کرنے سے حل ہوگا : زاہدالراشدی
Feb 06, 2023