محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام قومی  محفل شبینہ ،6حفاظ کا انتخاب

Feb 06, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )محکمہ اوقاف مذہبی امور ضلع کی زیرنگرانی مولانا شاہد فاروق بٹ ڈسٹرکٹ خطیب کی زیرصدارت جامع مسجد محمد حسین اردوبازار میں قومی محفل شبینہ منعقد ہوا، جس میں حاجی محمد یوسف کھوکھر، حاجی محمد بابر رضوان باجوہ ممبران ضلعی امن کمیٹی، حافظ عبدالجبار ممبر امن کمیٹی سٹی ڈویژن نے مہمان خصوصی شرکت کی، گوجرانولہ میں6حفاظ کرام نے حصہ لیا،جن میں حافظ عمر خالد، حافظ حسین احمد صوبائی سطح کیلئے حقدار قرار پائے، ججز کے فرائض قاری محمد سعید احمد، قاری عبد الشکور نے سرانجام دیئے۔

مزیدخبریں