پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی:کمشنر گوجرانوالہ

Feb 06, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر گوجرانوالہ وگجرات ڈویژنز نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارتی ظلم و بربریت کا شکار مظلوم کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پوری پاکستانی قوم اپنے ان بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی _انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر ے کمشنر نے ان خیالات کا اظہار پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تصاویر کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمسہ گیلانی اور دیگر افسران اور معروف سماجی وادبی شخصیات بھی اس موقع پر موجود  تھیں۔

مزیدخبریں