گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر شہزاد لارنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت نہ ملنا انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ اقوام عالم بھارتی حکمرانوں کو مجبور کرے کہ وہ کشمیری عوام کو مکمل آزادی رائے کے اظہار کا حق دے۔ آزادی تحریک کو کچلنے کے لیے بے گناہ معصوم ، بزرگوں ، عورتوں سمیت کشمیری عوام کا قتل عام اور نسل کشی قابل مذمت ہے۔پانچ فروری کا دن کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کے موقع پر مسیحی راہنمائوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں اور اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے اور کشمیر میں جاری بربریت اور خونی کھیل کو بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔