شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے ووٹ سے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرے گی حکمران خود کو اعلیٰ اور عوام کو نہایت کمتر سمجھتے ہیں ملک پر مسلط حکمرانوں کو اسمبلیوں کی بجائے جیلوں میں ہونا چاہئے، پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر احتساب کانظام موثر بنائے گی اور کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت وصول کرنے سمیت انہیں انکے منطقی انجام تک پہنچائے گی بدعنوانی و کرپشن کے خاتمہ سے ہی ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا، اپنے ایک بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب عوام میں محرومیاں بانٹیں، مہنگائی اور بے روزگاری میں بدترین اضافہ کیا۔، عوام کو بدحالی کی دلدل میں دھکیلنے ظالم حکمرانوں کا جی نہیں بھرا اور عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرانے جارہے ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی واضح کررہا ہے جس سے ہر شے کی قیمتوں کو مزید پر لگا جائیں گے بنیادی اشیائ ضروریہ پہلے ہی عوام کی پہنچ سے بہت دور ہوچکی ہیں۔
قوم اپنے ووٹ سے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرے گی: اسلم بلوچ
Feb 06, 2023