شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی آزادی کیلئے عالم اسلام کو مل کر ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کرنا ہوں گی معما رنوائے وقت ڈاکٹر مجید نظامی نے تمام زندگی کشمیر کی آزادی کیلئے قلمی جہاد کیا اب ان کی بیٹی رمیزہ نظامی کشمیر کی آزادی کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی کے سسر کے انتقال پر تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کی عمرمشتاق ورک نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے نوائے وقت کا کردار صحافتی دنیا میں نمایاںرہا ہے نوائے وقت میں روزانہ بھارتی غیر قانونی قبضہ کا اشتہار شائع کرکے دنیا بھر میں ہونے والے ظلم و ستم کو اجاگر کیا جارہا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ موجودہ امپورٹڈ حکومت سیاسی انتقام پر اتر آئی ہیں پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی بلاجواز گرفتاریوں سے ثابت ہوتاہے کہ حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں ۔