شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ملک راشد متین ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر کے پی کے آئندہ انتخابات میں ن لیگ اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لے گی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں دو تہائی اکثریت لے کر حکومت بنائے گے مہنگائی کی موجودہ لہر عمران خان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے پی ڈی ایم کی حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہیں جلد مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راشد متین ڈوگر نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کر ے گادوست ممالک پاکستان کی مدد کیلئے آرہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے بھی معاہدہ ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے تما م کارکنان اور عہدیدران متحد ہیں نوازشریف جلد پاکستا ن آئے گے او رپارٹی کی قیادت کریں گے۔ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا موٹروے بجلی کے نئے کارخانے ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی کیلئے ایٹمی دھماکے کیے
انتخابات میں ن لیگ اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لے گی: راشد متین
Feb 06, 2023