شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ اور ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو جس طرح خود سرکاری اخراجات نہیں کرتے اسی طرح دیگر حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی کو بھی سرکاری مراعات سے دستبردارہو کر نئی مثال قائم کرنی چاہئے اور قومی مراعات کے خاتمے کیلئے نمونہ بننا چاہئے، اراکین اسمبلی کی طرح ہر سرکاری افسر کے اثاثہ جات ہر سال پبلک ہونے چاہئیں ۔