پی ٹی آئی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی شیخ رشید کے خلا ف انتقامی کارروائی کی مذمت 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر یکے بعد دیگرے مقدمات بنانے اور گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ شیخ رشید احمد کی رہائی کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کر تے ہیں۔ اپنے قائد عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان جیل بھرو تحریک کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کو راولپنڈی پریس کلب میں سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق، چیئر مین تحریک انصاف کے ترجمان فیاض الحسن چوہان، سابق ایم این اے علی نواز اعوان، سابق ایم پی اے عارف عباسی اور راجہ راشد حفیظ نے مقامی رہنماں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کا مقصد نہ صرف شیخ رشید بلکہ تحریک انصاف کی آوازکو دبانا ہے۔ اعظم سواتی، شہباز گل اور فواد چوہدری کے بعد اب شیخ رشید احمد کو عمران خان کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ شیخ رشید پاکستان کے بعد سب سے زیادہ کشمیر کا نام لیتا ہے اس کیلئے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ ماضی میں قومی لیڈروں سے کیا سلوک کیا گیا موجودہ حکومت کو ملک کے معاشی حالات کی فکر نہیں بلکہ تمام توانائیاں صرف سیاسی مخالفین اور عوام کی آواز دبانے پر لگائی جارہی ہیں۔ اس وقت پاکستان کو ابتر معاشی حالات کا سامنا ہے۔ مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے، دہشت گردی کا دور دورہ ہے لیکن شیخ رشید کا صرف ایک جرم ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا۔

ای پیپر دی نیشن