لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ایگزیکٹو اور پنجاب کونسل کا مشترکہ اجلاس کل 7 فروری بروز منگل سنٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ جس کی صدارت قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کریںگے۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات، یوم یکجہتی کشمیر کی رپورٹ، سیاسی و معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔