کراچی (این این آئی) پاکستان میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال سمیت 18 ممالک کے 41 ہسپتالوں میں کی گئی اپنی تازہ ترین '2022 INTERCOVID سٹڈی' میں آکسفورڈ میٹرنل اینڈ پیرینیٹل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ (OMPHI) کی قیادت میں عالمی نیٹ ورک آکسفورڈ یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ جن حاملہ خواتین کو ویکسین لگائی گئی تھی، وہ COVID-19 کی شدید علامات اور پیچیدگیوں سے زیادہ اچھے طریقے سے محفوظ تھیں اور ان کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخلے کا خطرہ بہت کم تھا۔ مذکورہ سٹڈی میں مطالعہ نے زچگی اور نوزائیدہ پر COVID-19 کے ویریئنٹ اومیکرون کی مختلف اقسام کے اثرات اور متعلقہ خطرات کو کم کرنے کے لیے ویکسینیشن کی افادیت کا جائزہ لیا۔