این ایچ اے نے ہزارہ موٹر وے  کی بحالی کا منصوبہ بنالیا


اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت) نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے)نے ہزارہ موٹر وے(E-35) پر 3کروڑ 11لاکھ 78ہزار روپے سے زیادہ کے تخمینہ لاگت سے بحالی کا کام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ این ایچ اے کے مطابق28-29  کلومیٹر (جنوبی بانڈہ)تک سروس روڈ کی خصوصی دیکھ بھال اور بحالی پر 7,347,690 روپے لاگت آئے گی۔
180 کلومیٹر طویل موٹروے میں ہری پور  تک چھ لین ہیں جس کے بعد مانسہرہ تک یہ چار لین والی سڑک ہے اور تھاکوٹ تک دو لین تک کم ہو جاتی ہے۔ موٹروے حویلیاں سے شروع ہوتی ہے جو ایبٹ آباد، مانسہرہ اور شنکیاری سے ہوتی ہوئی  تھاکوٹ پر ختم ہوتی ہے۔  اس موٹروے میں پانچ سرنگیں تعمیر کی گئی  ہیں، جن میں سے دو ایبٹ آباد میں جبکہ  ایک ایک بٹل، کرمونگ اور مانسہرہ میں واقع ہے۔ ہزارہ موٹر وے کو سات سیکشنز  میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن