حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں ڈاکخانہ روڈ پر معروف لیبارٹری میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا اور لیبارٹری میں آگ لگ گئی۔ زور دار دھماکہ سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ لیبارٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکہ کی آواز اتنی شدید تھی اہل علاقہ گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ میں دو افراد جنید ولد محمد عباس اور قادر ولد محمد عباس ساکنان محلہ گڑھی اعوان شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔